ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر:شہریوں کی اموات کے خلاف احتجاج کے درمیان فورسزکے ساتھ جھڑپ،17افراد زخمی

کشمیر:شہریوں کی اموات کے خلاف احتجاج کے درمیان فورسزکے ساتھ جھڑپ،17افراد زخمی

Tue, 23 Aug 2016 20:11:10    S.O. News Service

 

سرینگر، 23؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں آج روڑے بازی اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم17افراد زخمی ہوگئے۔مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امدادکے بعدزخمیوں میں سے13لوگوں کو چھٹی دے دی گئی۔پولیس کے ایک افسرنے کہا کہ وادی کے ویہل گاؤں میں سینکڑوں لوگ سویلین شہریوں کی موت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔اسی دوران کچھ’’سماج دشمن عناصر‘‘نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ شروع کر دیا۔افسر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے انہیں بھگانے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغے اور چھرے والی بندوق کا استعمال کیا۔اس میں 17لوگوں کوچھرے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں میں سے چار کو ماہرین سے علاج کرانے کیلئے سری نگر بھیجاگیاہے۔افسرنے کہاکہ شہر کے نوگاؤں، بارہمولہ ضلع کے سوپور کے خوشحال پورا اور بادی پور قصبے سے بھی پتھراؤ کی اطلاع ہے۔


Share: